صوفیا کے آستانے رشد و ہدایت کے عظیم مراکز ہیں،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

صوفیا کے آستانے رشد و ہدایت کے عظیم مراکز ہیں،صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

لاہور( نمائندہ خصوصی ) نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ صوفیاء کے آستانے رشدو ہدایت کے عظیم مراکز ہیں۔ حضرت داتا گنج بخش کے پیغام امن و محبت کو اپنا کر انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔اسلام سے بیزار اور لبرل ازم سے پیار کی حکومتی پالیسی قوم کیلئے ناقابل قبول ہے۔بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینادوبھر کردیا ہے۔

فوجی شہداء قوم کے دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں۔ داعش کے خلاف مضبوط عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔دہشتگردی اور دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ ایک بزنس بن چکی ہے۔پیرس حملوں کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے واقعات تشویشناک ہیں۔ حکومت ضرورت کی اشیاء پر ٹیکس واپس لے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تنظیم السعید کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایت پر عوام کو قربانی کا بکر ا بنا دیا گیا ہے۔لگتا ہے حکومت سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دے گی ۔ بنگلہ دیش میں انصاف کا قتل عام ہورہا ہے۔پاکستانی نیشنل ازم کو اجاگرکرنے کی ضرورت ہے۔سیاسی نظام کی بقاء کیلئے احتساب کا شفاف نظام ضروری ہے۔کفایت شعاری اور خو د انحصاری پر عمل در آمد ہی خوشحالی کا راستہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4