ترقی و خوشحالی کا نان سٹاپ عمل تیزی سے جاری ہے،پیر اشرف رسول

ترقی و خوشحالی کا نان سٹاپ عمل تیزی سے جاری ہے،پیر اشرف رسول

فیروز والہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ حکومت نے موثر اور جامع پالیسیوں سے ترقی و خوشحالی کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا تعمیروترقی اور خوشحالی کا نان سٹاپ عمل جاری ہے جس سے ملکی معیشت میں بہتری پیدا ہو رہی ہے ۔ دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی ریکارڈ کامیابی عوام کے بھرپور اعتماد کا نتیجہ ہے ۔

بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابیوں کا یہ مسلسل وزیر اعظم میاں نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی عوام دوست پالسیوں کا ثمر ہے ۔ایم ۔ پی ۔ اے پیر اشرف رسول نے کہا بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ خدمت کی سیاست کو کوئی مائی کا لال شکست نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ترقیاتی کاموں کا جال بجھا دیا ہے۔ اس موقع پر نو منتخب کونسلر میاں مشتاق احمد، مسلم لیگ (ن) کے عہداروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4