پاکستان کی خبر پر ایکشن،سکول گراؤنڈ بچوں کیلئے کھولنے کی کارروائی شرو ع

پاکستان کی خبر پر ایکشن،سکول گراؤنڈ بچوں کیلئے کھولنے کی کارروائی شرو ع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مانگا منڈی میں بچوں کے کھیلنے کیلئے گراؤنڈ کے پھڈے میں چیئرمین اور عوام کے نمائندے کامیاب روزنامہ ’’پاکستان‘‘کی خبر پر ایکشن پر نسپل نے فوری اجازت نامہ لینے کیلئے فائل بنا کر ڈی او سیکرٹری سٹی محکمہ تعلیم کو بھیج دی ۔ تفصیلات کے مطابق پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مانگا منڈی اور نومنتخب چیئرمینوں اور عوام کے درمیان سکول کے گراؤنڈمیں بچوں کے نہ کھیلنے پر پابندی کی وجہ سے تنازعہ چل رہا تھا جس کی ’’پاکستان ‘‘میں خبر شائع ہو ئی جس کے بعد پرنسپل نے فوری طور پر یونین کونسل 265سے مسلم لیگ (ن)کے چیئرمین محمد طارق بٹ اور یونین کونسل 266سے مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین رانا احمد سعید سے ان کے لیٹر پیڈ پر اجازات نامہ لکھوا کر دستحط کروائے اس کے علاوہ پی پی حلقہ161سے ایم پی اے چوہدری گلزار گجر سے بھی درخواست پر دستحط کروا کر فائل مکمل کرکے محکمہ تعلیم کے ڈی او سیکنڈری سٹی عطر یوسف کو بھیج دی یے پرنسپل نے پریس کلب مانگا منڈی کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فائل بنا کر بھیج دی ہے اب محکمہ جو فیصلہ کر ے گا وہ مجھے قبول ہو گا۔