اللہ کے حکم پر عمل کرنے سے انعامات ملتے ہیں،امیر محمد اکرم اعوان

اللہ کے حکم پر عمل کرنے سے انعامات ملتے ہیں،امیر محمد اکرم اعوان

لاہور(پ۔ر)انسان کو اللہ کریم نے زمین پر وقتی طو ر پر اپنا خلیفہ بنا کر بھیجا ہے اور یہی اس کی آزمائش ہے۔کہ اگر اللہ کی مرضی کے مطابق چلتا ہے تو مزید انعامات سے نوازا جائیگا اور اگر اپنی مرضی کرتا ہے اور خود کو مالک سمجھ بیٹھا توباغی قرار پایا اور بغاوت کی سزا پائے گا۔ان خیا لات کا اظہار مولاناامیر محمد اکرم اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے قرآن کریم کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم نے چیزیں انسان کے حوالے کیں اس لیے کہ اسے اپنا خلیفہ بنایا۔خلیفہ اپنی مرضی نہیں کر سکتا اُس کی دی ہوئی چیزوں کو اُس کی مرضی کے مطابق استعمال کر سکتا ہے جب انسان کے پاس چیزیں آئیں تو اُس نے سمجھا یہ بھی میرا ہے وہ بھی میرا ہے حالانکہ اس کا کچھ بھی نہیں سب اللہ کا ہے ۔ایک دن سب کچھ چھوڑ کر چلے جانا ہے۔جب انسان نے اپنی مرضی کی تو گویا اللہ کی حاکمیت کو چیلنج کیا۔انسان کو تو چیزوں کا حقائق کا بھی علم نہیں ایک چیز فائدہ کے لیے لیتا ہے اُس سے نقصان ہو جاتا ہے۔ایک چیز صحت کی بہتری کے لیے لیتا ہے اُس سے بیمار ہو جاتا ہے۔اللہ ہی ہر بات کا علم اور خبر رکھتا ہے جو کچھ زمین میں ہے وہ سب جانتا ہے کیونکہ وہ خالق ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4