مانگا منڈی میں یونین کونسل125کام نہ ہونے پر سائل پریشان

مانگا منڈی میں یونین کونسل125کام نہ ہونے پر سائل پریشان

مانگا منڈی( پ ر) مانگا منڈی یونین کونسل نمبر125 میں پچھلے تقریباً دو ماہ سے لوگ خوار ہو رہے ہیں عوامی شکایات کے مطابق یونین کونسل کے سیکرٹری کے پاس لوگ جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمارا کمپیوٹر خراب ہے کبھی کہتے ہیں کہ ڈیٹا کے لئے لاہور گیا ہوا ہے اب ایک دوسرا ایشو شروع ہو گیا ہے کہ یونین کونسل مانگا منڈی دو حصوں یونین کونسل 266 اور یونین کونسل 265 میں تقسیم ہونے والی ہے۔عوامی شکایات کے مطابق نہ تو بچوں کی جنم پرچی سرٹیفکیٹ نادرا والے بناتے ہیں اور نہ ہی کمپیوٹر والے نکاح نامہ بناتے ہیں۔ جو لوگ رشوت دیتے ہیں ان کا کام کر دیا جاتاہے۔دوسری طرف یونین کونسل 265سے مسلم لیگ(ن)کے نومنتخب چیئرمین محمد طارق بٹ یونین کونسل 266سے مسلم لیگ(ن)کے نومنتخب چیئرمین رانا احمد سعید کا کہنا ہے کہ ہمارے منتخب ہونے سے قبل اسی یونین کونسل 125میں عرصہ دراز سے تعینات سیکرٹری شکیل احمد اور نائب سیکرٹری عبدالرؤف نے کرپشن کی انتہا کر رکھی تھی ان دونوں میں سے ابھی تک نائب سیکرٹری عبدالرؤف یہاں موجودہ ہے وہ عوام کو تنگ کرتا ہے اور کام کرنے میں لاپرواہی بھی کرتا ہے چیئرمین محمد طارق بٹ نے کہا کہ ہم نے اپنے حلقہ کے ایم پی اے چوہدری گلزار گجر اور ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر سے بھی شکایت کی ہے کہ سیکرٹری عبدالرؤف کو یہاں سے فوری تبدیل کروائیں چیئرمین رانا احمد سعید نے کہا کہ جس دن سے یہاں پر نیا سیکرٹری زبیر احمد مراتب تعینات ہوا ہے اس دن سے کام بہت اچھا اور روٹین کے مطابق ہو رہا ہے صرف اور صرف 1ہفتہ عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب کمپوٹر نادرا کے دفتر لاہور چلا گیا تھا اور اس کے علاوہ دوران الیکشن سیکرٹریوں کی ڈیوٹی الیکشن میں لگائی گئی تھی مگر اس وقت گورنمنٹ ریٹ کے مطابق پیدائش پرچی، اموات کا سرٹیفیکٹ، نکاح نامہ کے علاوہ تمام کام ریٹ کے مطابق کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر علاقہ کے معززین محمد خالد بٹ ،محمد قیصر بٹ،محمد طاہر اقبال گجر،محمد سلیم،حاجی غلام محمد گجر،کرامت مسیح ،ملک شیر احمد اویس کے علاوہ درجنوں افراد موجودہ تھے انہوں نے چیئرمنیوں کے بیان کی تصدیق کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4