جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا عبدالمجید ندیم شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا عبدالمجید ندیم شاہ کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور( نمائندہ خصوصی )ملک کے نامور خطیب، ممتاز عالم دین اور جمعیت علماء اسلام کے راہنماء حضرت مولانا سید عبدالمجید ندیم شاہ کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا محمد عبیداللہ مدظلہ، نائب مہتمم مولاناحافظ فضل الرحیم ، حافظ اسعدعبید، مولاناحافظ اجود عبید،مولانا محمد اکرم کاشمیری،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ،حافظ خالد حسن،مولانا زبیر حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تمام زندگی وعظ و تبلیغ، توحیدوسنت کی اشاعت، ملک اور دین اسلام کی خدمت میں گذری

، ان کی روشن خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4