انجمن تاجران ہال روڈ کا اجلاس،2016کے انتخابات پر غور
لاہور (پ ر)انجمن تاجران ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈ کا اجلاس صدر شبیر لبھا کی زیر صدارت ہوا جس میں الیکشن 2016 کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر بتایا گیا کہ تاجروں کی ووٹر لسٹوں پر 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی کام بھی جلد مکمل کر لیا جائیگا ، مشاورتی اجلاس میں جنرل سیکرٹری بابر علی خان ، امین مظہر بٹ، ملک ثاقب، ملک خالد اقبال، عامر خان، آصف محمود بٹ، محمد افضال صدیقی، محمد سعید ، حاجی نواز پپو، ظفر اقبال ، سہیل عابد ، واصف معراج، وکیل احمد وکی، عمران انجم، چودھری مقبول، ایس ایم اختر ، محمد زاہد، یاسر خان، فیصل رفیق، رانا عاشی، ساجد قریشی ، اکبر شاہ، نصر اللہ ناصر، طارق گجر، ملک ارشد، محمد ندیر و دیگر تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر صدر شبیر لبھا اور جنرل سیکرٹری بابر علی خان نے کہا کہ انجمن تاجران ہال روڈ لنک میکلوڈ روڈ کے انتخابات 2016کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر ہر زون سے میٹنگ کی جائے گی
اور مارکیٹ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے رپورٹ تیار کی جائیگی اس موقع پر مارکیٹ میں سکیورٹی اور دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور انکے حل کیلئے تاجروں سے تجاویز طلب کی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ ان تجاویز کا جائزہ لیکر آئندہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائیگا۔ اس موقع پر شبیرلبھا نے کہا کہ ہم تاجروں کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کیلئے ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں ۔