خصوصی افراد ملکی ترقی میں ا ہم کردار ادا کرتے ہیں،افتخار حسین

خصوصی افراد ملکی ترقی میں ا ہم کردار ادا کرتے ہیں،افتخار حسین

لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس ویلفےئر فورم کے صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ معذور افراد خدادا صلاحیتوں سے ما لا مال ہوتے ہیں جن کو بروئے کار لاکر وہ ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ترقی یافتہ ممالک میں معذور افراد کو بنیادی حقوق حاصل ہیں لیکن پاکستان میں معذو رافراد اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سینٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں معذور افراد کیلئے خصوصی نشستیں مختص کی جائیں، ، سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے دو فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو ممکن بنایاجائے،صحت ،ٹرانسپورٹ،تعلیم کی مفت سہولیات دینے کے ساتھ انہیں شادی گرانٹ کیلئے معقول رقم دینے کا اہتمام کیا جا ئے اور حکومت معذورافراد کے علاج معالجے کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں خصوصی ہسپتال بھی تعمیر کرے ۔انہوں نے کہا کہ معذو افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں حکومت سمیت معاشرے کے ہر طبقے کے افراد کو معذور افراد کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ یہ افراد بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4