شام میں سرگرم ایرانی شیعہ ملیشیا کی تفصیلات جاری

شام میں سرگرم ایرانی شیعہ ملیشیا کی تفصیلات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران /دمشق(کے پی آئی)ایرانی اپوزیشن نے شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑنے والی ایرانی شیعہ ملیشیا کی تفصیلات جاری کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ شام کے محاذ جنگ پر ایرانی پاسداران انقلاب، افغان، عراقی، پاکستانی اور لبنانی حزب اللہ کے جنگجوؤں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق پیرس میں قائم ایرانی اپوزیشن کی نمائندہ قومی سلامتی کونسل کی کمیٹی برائے "دفاع و انسداد دہشت گردی" کی جانب سے جاری کردہ ایک تفصیلی رپورٹ میں شام میں ایرانی جنگجو گروپوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسط نومبر میں ایران کی بیرون ملک سرگرم "القدس ایلیٹ" فورسز کے سربراہ جنرل سلیمانی باغیوں کے حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی جنگجوؤں اور فوجیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -