سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش،تعلیمی ادارے بند

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش،تعلیمی ادارے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(کے پی آئیے)سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ حایل ریجن میں خراب موسم کے باعث جمعرات کو تعلیمی ادارے بند رہے ۔سعودی حکام کے مطابق طائف ریجن کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے ۔ بریدہ ریجن میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ مکہ مکرمہ ، اللیث، جدہ ،مدینہ منورہ کاموسم ابرآلود رہے گا۔ حایل میں مسلسل بارش اور خراب موسم کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔

مزید :

عالمی منظر -