حکومت ترقی کے سفر پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے: شہزاد بٹ

حکومت ترقی کے سفر پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے: شہزاد بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ ) مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے نائب صدر شہزاد بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر پرتیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اورمشکل حالات کے باوجود منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔چیلنجز کے باوجود حکومت درست سمت کی طرف جارہی ہے ۔گزشتہ اڑھائی برس کی کاوشوں کی بدولت معیشت کے اشاریے بہتر ہوئے ہیں ،زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔ پاکستان اور چین کی قیادت کے باہمی رابطوں کی بدولت چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورطے پایا ہے جس کے تحت پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کاعمل شروع ہوچکا ہے جس میں 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری صرف توانائی کے شعبے میں ہے جوبلاشبہ ہمسایہ دوست ملک چین کا حکومت اور عوام پر اعتماد کا مظہر ہے. روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد بٹ نے کہا کہ تمام غیرملکی سرمایہ کار پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اورمخمصے کا شکار دیگر سرمایہ کار بھی کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں۔سیمینار میں اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت وزیراعظم محمد نوازشریف اوران کی حکومت کی ٹھوس معاشی وسرمایہ کاری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔پنجاب کے دل لاہور میں یہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا سیمینار ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے پنجاب حکومت ،وفاقی حکومت کے متعلقہ ادارے اورچین اورترکی میں پاکستان کے سفیر وں نے دن رات محنت کی ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد سے انٹرنیشنل بزنس کمیونٹی اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کے درمیان مؤثر رابطہ ممکن ہوا ہے جس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -