غرب اردن، اسرائیلی بس اور کاروں پر پٹرول بموں سے حملے، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا
بیت لحم (این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں مشتعل فلسطینی نوجوانوں نے حوسان روڈ پر اسرائیلی کاروں اور ایک بس پر پٹرول بموں سے حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں آنیوالی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ مغربی بیت لحم میں کم سے کم 5پٹرول بم یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پھینکے گئے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔عبرانی اخبار کی ویب سائٹ پر پوسٹ مختصر خبر میں بتایا گیا ہے کہ فوجیوں نے حوسان روڈ پر یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ اور پٹرول بم پھینکے کے شبہ میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔