نیٹو کی جانب سے مونٹی نیگرو کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت سے روس یا کسی اور ملک کو پریشان نہیں ہونا چاہیے ٗامریکی وزیر خارجہ

نیٹو کی جانب سے مونٹی نیگرو کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت سے روس یا کسی اور ملک ...

برسلز (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ نیٹو کی جانب سے مونٹی نیگرو کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت سے روس یا کسی اور ملک کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔نیٹو کسی کے لیے بھی خطرہ نہیں ہے۔یہ ایک دفاعی اتحاد ہے اور اس کا سادہ مقصد سکیورٹی مہیا کرنا ہے۔انھوں نے برسلز میں نیٹو کے ہیڈکوارٹرز میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ فوجی اتحاد میں شامل ممالک داعش کے خلاف فوجی کوششوں کو تیز کرنے کیلئے تیار ہیں۔انھوں نے تنظیم کے ستائیس رکن ممالک کے وزرائے خارجہ پر زوردیا کہ وہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف حملوں میں اضافے کے لیے مزید اقدامات کریں۔

مزید : عالمی منظر