لاہور پولیس کے ہیپاٹائٹس سی کاشکاراہلکاروں کے علاج کیلئے فنڈزمختص

لاہور پولیس کے ہیپاٹائٹس سی کاشکاراہلکاروں کے علاج کیلئے فنڈزمختص

لا ہور ( خبر نگا ر ) لاہور پولیس کے موزی بیماریوں کا شکار ہو نے والے پو لیس اہلکا رو ں کے لئے پنجا ب پو لیس ویلفےئر فنڈ کے ذر یعے بہتر علا ج فراہم کر رہی ہے جبکہ علاج معالجہ کی سہولیات اسی فنڈ کی مدد سے مہیاء کی جاتیں ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق لاہور پولیس کے 25 فیصد اہلکاروں کا ہیپاٹائٹس جیسی خطرناک بیماری کے شکارہونے کا انکشاف ہواہے۔ معلوم ہواہے کہ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بات ہو دھرنوں کی یا ہو کسی سیاسی جلسہ کی،پولیس شہر کی سیکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے میں مصروف رہتی ہے مگر طویل ڈیوٹی اور کم آرام کے باعث پولیس اہلکار اب بیمار پڑنے لگے ہیں۔اہلکاروں کی صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہونے کا انکشاف پر محکمہ پو لیس میں تشویش کی لہر دو ڑ گئی ہے۔ پولیس ذرا ئع کا کہنا ہے کے لاہور پولیس میں شامل نفری کے 25 فیصد اہلکار بیمارہو چکے ہیں جن کو بیما ر ی کے علا ج کے لئے پولیس ہیڈکوارٹر میں بہبود برانچ (PHQ)، پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ جا ر ی کئے گئیں ہیں جن پر پو لیس اہلکا ر اپنا علا ج کروا ر ہے ہیں ، ہیپا ٹائٹس جیسی بیما ر ی میں مبتلا اہلکا رو ں نے شکوہ کیا ہے کہ طویل ڈیوٹی اور پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے کے باعث وہ بیماریوں کا شکار

ہوچکے ہیں دوسری جانب پولیس ویلفیئر فنڈز کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں میں ان پولیں اہلکاروں کا علاج کروایا جا رہا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کے بعد سے پولیس لائن میں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کہ یہ مرض دوسرے اہلکاروں کو اپنی لپیٹ میں نہ لے اس معاملے میں بیمار پولیس اہلکاروں کے استعمال کی چیزوں اور کھانے پینے کا خیال رکھا جا رہا ہے جبکہ اگر کوئی بیمار پولیس اہلکار کسی پرائیویٹ ادارے سے علاج کروانا چاہے تو ویلفیئر فنڈ کی مد میں اس کو علاج کے لیے رقم بھی مہیاء کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی