چہلم امام حسینؓ اور عرس داتا صاحب کے موقع پر پولیس کا فلیگ مارچ

چہلم امام حسینؓ اور عرس داتا صاحب کے موقع پر پولیس کا فلیگ مارچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر،خبرنگار) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے حضرت امام حسینؓ وشہدائے کربلا کے چہلم اور حضرت علی ہجویری ؒ کے عرس مبارک کے موقع پر شہر میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے ایس پی مجاہدسید کرار حسین کو شہر میں اہم شاہراؤں پر فلیگ مارچ کر نے کا حکم دیاجس پر ایس پی مجاہد سید کرارحسین نے فلیگ مارچ کی نگرانی کرتے ہوئے مال روڈ، انارکلی، لوئر مال، ضلع کچہری، بند روڈ، نیازی چوک، یادگار، اکبری منڈی، ریلوے اسٹیشن اور کلب چوک کا دورہ کیااور فلیگ مارچ واپس قربان لائن پراختتام پذیر ہوا ۔فلیگ مارچ میں ایلیٹ ومجاہدفورس کی22 گاڑیوں جبکہ125سے زائدمسلح اہلکاروں نے حصہ لیا۔فلیگ مارچ کا مقصد حضرت امام حسینؓ وشہدائے کربلا کے چہلم اورحضرت علی ہجویری ؒ کے عرس کے موقع پر حالیہ دہشت گردی کے خطرات کے باوجود لوگوں کے اندر احساس تحفظ پیدا کرنا اور دہشت گردی کے خلاف اعلانِ جنگ کرنا ہے۔ایس پی مجاہد سید کرارحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آج فلیگ مارچ کے دوران لوگوں نے پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ہے اسی طرح عوام اور قومی ادارے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں۔لاہور پولیس کے ہر جوان کو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اگر اپنی جان کی قربانی بھی دینا پڑی تو وہ اس سے گریز نہ کرے گا۔

مزید :

علاقائی -