صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

لاہور(وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں چوروں اور ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن میں عمران کی دکان سے 77ہزار مالیت کا ڈیزل اور پٹرول چوری کر لیا گیا۔ سندر کے رہا ئشی مجاہد اکبر کے گھر سے چور ایک لاکھ کی نقدی اور زیورات لے گئے جبکہ دیگر وارداتوں میں شادباغ کچا رحیم روڈ پر واقع زین العابدین کے دفتر سے تین ڈاکو ایک لاکھ 24ہزار،باغبانپورہ دھوبی گھاٹ پر واقع نجی بیکری سے 37ہزار،لوئر مال کارپوریشن چوک میں واقع سٹور سے 50ہزار،نواب ٹاؤن جوہرٹاؤن میں غلام بنی سے 29ہزارلوٹ لئے گئے۔ ملت پارک میں ڈاکوؤں نے امجد کے گھر سے2لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے عبدالقادر کی فیملی سے 5ہزار مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل چھین لیے ۔سول لائنز میں آصف، شیرا کوٹ میں نوید،داتا دربار میں ادریس،قلعہ گجر سنگھ میں صابر،ماڈل ٹاؤن میں سجاداورگوالمنڈی میں آفاق کی موٹر سائیکلیں جبکہ اقبال ٹاؤن میں فیصل اور جنوبی چھاؤنی میں جمیل کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی