دہشتگردی کا خدشہ ،صو بائی دارالحکومت کی جیلوں میں سیکیورٹی بڑھادی گئی

دہشتگردی کا خدشہ ،صو بائی دارالحکومت کی جیلوں میں سیکیورٹی بڑھادی گئی

لاہور (وقائع نگار)صو بائی دارالحکومت کی کیمپ اور کوٹ لکھپت جیلوں میں دہشت گر دی کے خطر ے کے پیش نظر سکیورٹی بڑھادی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے نام سے کیمپ جیل سپرنٹنڈنٹ شہرام کو خط موصول ہو ا جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ جیل میں دہشت گردی کی واردات کر یں گے خط کی کاپی سپر نٹنڈنٹ نے آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر حساس اداروں کو بھی بھجوائی ہے جس کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔ اس بارے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے بتایا کہ پنجاب بھرکی جیلوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی