چہلم کامرکزی جلوس الف شاہی اندرون حویلی سے برآمدہوکرکر بلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوا

چہلم کامرکزی جلوس الف شاہی اندرون حویلی سے برآمدہوکرکر بلا گامے شاہ میں ...

لاہور (وقائع نگار )حضرت امام حسینؓ کے چہلم کا مرکزی جلو س گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں حویلی الف شاہی اندرون حویلی سے برآمد ہو ا اور کر بلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو گیا۔ دیگر مقامات سے بھی لاہور میں 37 جلوس برآ مد ہو ئے جبکہ ہزاروں مقامات پر مجلس عزاء ہوئیں۔ شہر بھر میں فول پرو ف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)امین وینس کے مطابق شہر میں 14 سے بڑھا کر سکیورٹی پر مامور نفری کی تعداد پندرہ ہزار کر دی گئی تھی، شبیہ تابوت کا مرکزی جلوس گزشتہ روز 10 بجے حویلی الف شاہی سے برآمد ہو ا جو اندرون موچی گیٹ ،چوٹیہ مفتی باقر کشمیری بازار ،رنگ محل ،پانی والا تالاب ،لنگے منڈی ،شاہی محلہ ،تحصیل بازار ،بازار حکمیاں ،اندرون بھائی سے گزرتا ہو ا گزشتہ روز رات گئے امام بار گاہ کر بلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہو گیا۔

مزید : علاقائی