شادباغ ،50 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد،پولیس نے حقائق جمع کرلئے
لاہور(وقائع نگار)شادباغ سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو سڑک کناے ایک 50سالہ شخص کی نعش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے اطلاع ملنے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہداکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروادیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔