مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی،نعشیں ورثا کے حوالے

مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی،نعشیں ورثا کے حوالے

لا ہور (خبر نگا ر ) ایک ہفتے کے دورا ن پولیس مقابلے میں ہلاک تین مبینہ ڈا کوؤ ں کی شنا خت ہو گئی۔ پو لیس نے نعشیں پو سٹ ما رٹم کے بعد ور ثا ء کے حوالے کردیں ۔ور ثا ء نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ ان کے بچو ں کو جعلی پو لیس مقابلو ں میں قتل کیا گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق 28 نو مبرکی را ت کوگلشن راوی کے علا قہ رستم پا رک میں مو ٹر سا ئیکل سو ار 2مشکو ک افر اد کو رکنے کا اشا رہ کیا تو انہو ں نے پو لیس پر فا ئر نگ شر وع کر دی ،جو ابی فا ئر نگ میں دونو ں ڈاکو شد ید زخمی ہو گئے جبکہ ایک پو لیس اہلکا ر سا جد بھی زخمی ہو گیا۔زخمیو ں کو طبی امد اد کے لئے میو ہسپتا ل میں منتقل کر دیا گیا جہا ں دونو ں ڈاکو زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم تو ڑ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈاکوگلشن راوی کے علاقہ رستم پارک میں رات گئے ایک گھر کے اندر واردات کیلئے دیوار پھلانگ رہے تھے کہ گلشن راوی تھانے کے محافظوں نے انہیں مشکو ک دیکھ لیا جس پر اہلکاروں نے فوری کال چلا دی۔اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکوہلاک ہو گئے۔ جن سے لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی اور دو غیرملکی پستول اور ایک موٹر سائیکل بر آمد کر لی گئی۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی نعشوں کو شنا خت نہ ہو نے پر مردہ خا نہ میں منتقل کر کردیا ۔جن کی پہچان گزشتہ روز 25سا لہ فیصل خا ن اور دوسرا 29سا لہ عظیم کے نا م سے ہو ئی ۔ پو لیس نے نعشیں پوست ما رٹم کے بعد ور ثا ء کے حوالے کردیں جبکہ 1 د سمبر کو نو اں کو ٹ کے علا قہ بکر منڈ ی میں میں 3مو ٹر سا ئیکل سو ار بلا ل قصا ب سبز ہ زار کے رہا ئشی کو لو ٹ رہے تھے کہ پو لیس کی مو با ئل ٹیم مو قع پر پہنچ گئی جس پرڈاکو ؤ ں نے پو لیس پر فا ئر نگ شر وع کر دی جو ابی فا ئر نگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلا ک جبکہ دو فر ار ہو نے میں کا میا ب ہو گئے۔ پولیس نے موقع سے ہز اروں روپے کی نقدی اور پستول اور ایک موٹر سائیکل بر آمد کر لی۔ پولیس نے ڈاکو کی نعش کی شنا خت نہ ہو نے پر مردہ خا نہ میں منتقل کی جس کی شنا خت 25سا لہ نو ید کے نا م سے ہو ئی ہے ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کے گلشن راوی پو لیس ملز مو ں کو ایک گا ڑ ی میں لا ئی اور فا ئر نگ کر کے انھیں مو ت کے گھا ٹ اتا ر دیاہے ۔ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہو نے والے فیصل ، عظیم اور نو ید کے ور ثا ء کا کہنا ہے کے ان کے بیٹے بے گنا ہ تھے پو لیس نے جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے ۔ پو لیس کا کہنا تھا کے ملزما ن عادی مجر م تھے اور مقابلے میں ما رے گئے ہیں ۔

مزید : علاقائی