فیکٹری ایریا ،جیب تراشوں کے گروہ نے 11باراتیوں کی جیبیں کاٹ لیں،ایک کارندہ گرفتار
لاہور (وقائع نگار)بارات پر 11 افراد کی جیبیں کٹ گئیں۔ فیکٹری ایریا میں جیب تر اشوں کا گروہ ایک شادی میں گھس گیا ۔پکڑے جانے والے ایک جیب تراش نے دلہن کے بھائی کے بازو اور کمر پر چھریاں ماردیں جسے باراتیوں نے پکڑ لیا، گروہ کے باقی کارندے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں آصف سلیمان کی بہن کی بارات کے موقع پر جیب تراشوں کا ایک گروہ شادی ہال میں گھس آیا، چند منٹوں میں 11 افراد کی جیبیں کٹ گئیں، باراتیوں نے ایک جیب تراش کو پکڑ لیا۔ جس نے آصف سلیمان کے بازو اور کمر میں چھریاں ماردیں ۔پولیس نے ملزم کو پکڑ کر گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔