فیروز والہ کے گردنواح میں 2 عورتوں سمیت 6افراداغوا

فیروز والہ کے گردنواح میں 2 عورتوں سمیت 6افراداغوا

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان ) کوٹ عبدالمالک اور شرقپور کے علاقے میں تین نو عمر لڑکے ، زمیندار اور دو عورتیں اغوا ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ عبدالمالک میں وقار عرف قاری نے ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کے بارہ سالہ بیٹے حمزہ مرتضیٰ اغوا کر کے فرار ہو گیا ہے ۔ شرقپور میں نا معلوم افرد نے طالبعلم خرم افضال کو اغوا کر لیا اور فرار ہو گئے۔ کوٹ نور شاہ کے قریب نا معلوم افراد نے زمیندار نوشیر احمد کھرل کو ڈیرہ سے اغوا کر کے لے گئے۔ زاہد ٹاؤن کوٹ عبدالمالک میں بلال اور اس کے ساتھیوں نے محمد علی کی بیٹی( ب) کو اغوا کر لیا ، مرید کے میں تین افراد نے شادی شدہ خاتون (ر) کو اغوا کر لیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

مزید : علاقائی