با غبانپورہ،پولیس کم سن مغوی بچی ایک ماہ بعدبھی بازیاب نہ کرواسکی

با غبانپورہ،پولیس کم سن مغوی بچی ایک ماہ بعدبھی بازیاب نہ کرواسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ملک خیام رفیق)با غبانپورہ پولیس 1ماہ قبل گھر کی دہلیز سے اغواء ہو نیوالی کم سن بچی کو بازیاب نہ کرواسکی ۔مغوی بچی کے والدین بچی کی زندگی کے بارے میں سخت پریشان ہیں اور انہوں نے مقامی پولیس پرعدم تعاون کا الزام لگایا ہے۔متاثرہ خاندان کے مطابق تفتیشی افسر مقدمہ میں دلچسپی نہیں لے رہا اور اس نے آج تک کسی شخض کو بھی گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی قریب عمارتوں سے بچی کی بازیابی کے لیے سی سی ٹی وی فو ٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق با غبانپورہ کے علاقہ داروغہ والامیں 1ماہ قبل 2مو ٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان گھر کے باہر کھیلتی ہو ئی 2سالہ بچی جویریہ کو اغوا کر کے لے گئے تھے جس کا مقدمہ تو داروغہ والاپولیس نے درج کر لیا لیکن ابھی تک ملزمان کو تلاش نہ کر سکی۔ جس کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کردی تھی اور ٹائر جلا کر احتجاج بھی کیاتھا۔پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو بچی کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ پرامن طور پر منتشر ہو گئے تھے ۔بچی کے والد ندیم نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میری بیٹی کو پتہ نہیں کون اغواء کر کے لے گیا ہے لیکن ابھی تک پولیس نے ملزمان کو ٹریس نہیں کیا ۔وقوعہ کے روزمیری دو سالہ بیٹی جویریہ گھر سے کھیلنے کے لئے باہر نکلی کافی دیر تک واپس نہ آئی تو ہم نے اس کی تلاش شروع کر دی جس کے بعد محلے دار ایک خاتون نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو موٹر سائیکل سوار لے کر گئے ہیں۔ہم تھانے گئے تو پولیس نے ہمیں اپنے طور پر بچی کو تلاش کر نے کا کہا لیکن ہمیں کہیں بھی بچی کا پتہ نہ چل سکا ۔بعد ازاں پو لیس نے مقدمہ تودرج کر لیا لیکن ابھی تک ملزمان کا پتہ نہیں لگ سکی۔ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے اس بارے میں انچارج انویسٹی گیشن منور کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے بہت جلد ان کو گرفتار کر لیا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -