فیروز والہ،مختلف ٹریفک حادثات میں 2افرادجاں بحق،6زخمی ہوگئے

فیروز والہ،مختلف ٹریفک حادثات میں 2افرادجاں بحق،6زخمی ہوگئے

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان ) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو افرادہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ بنگلہ پلی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے دو عورتوں کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون عنایت بی بی ہلاک جبکہ دوسری شہناز بی بی زخمی ہو گئی ۔ ٹول پلازہ رانا ٹاؤن کے قریب تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکڑا گیا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور عظیم جاں بحق اور اس کا ساتھی زخمی ہو گیا ۔

کالا خطائی روڈ پر تیز رفتار بس بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکڑا گئی جس کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

مزید : علاقائی