آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کالاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کالاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر کاکستر ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقہ میں نذیر کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا جبکہ لیاقت آباد کے علاقہ میں الیاس جنرل سٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے دکان کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی