نا رووال میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف مد مقابل

نا رووال میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف مد مقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ضلع نارووال میں بھی بلدیاتی الیکشن بھی تیسرے مرحلے میں کل پانچ دسمبر کو ہو رہا ہے اکثر نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ کافی حلقے اوپن ہیں جہاں مسلم لیگ کے ہی کارکناں آمنے سامنے ہیں۔ بظاہر میونسپل کمیٹی نارووال میں مسلم لیگی امیدواروں کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
ڈی پی او نارووال سید حشمت کمال کی جانب سے امیدواروں کے ساتھ میٹنگ امیدواروں پر واضع کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی کے ساتھ پارٹی نہیں بنے گی ضلع بھر میں10دسمبر تک دفعہ 144کا نفاد کر دیا گیا ہے۔ اسلحہ کی نمائش ممنوع ہے فتح کا جشن منانے پر پابند ی ہے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کو پرامن کروانے کیلئے اپنی تمام تر توائیاں صرف کریں گے ۔
نارووال شہر کے وارڈ نمبر ایک میں رانا شہزاد احمد جو سابق کونسلر بھی رہ چکے ہیں اور پی ٹی آٹی کے راشد محمود کاہلوں جن کے بڑے بھائی حلقہ این اے 115 سے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں ،اظہار احمد، طارق محمود ، رانا عدنان عباس، رانا اکبر آزاد امیدوار ہیںے وارڈ نمبر 2 میں مسلم لیگ ن کے شاہد رفیق بٹ ، پی ٹی آئی کے شاہد نصیر بٹ اور خالد محمود آزاد امیدوار ہیں۔ وارڈ نمبر 3 مسلم لیگ ن کے حاجی امانت علی انصاری، پی ٹی آئی کے مقصود الحسن ،محمد بوٹا، رخسانہ کوثر، حافظ زاہد حنیف، چوہدری مقبول، امجد نذیر آزاد امیدوار ہیں وارڈ نمبر 4 میں ن لیگ کے امیدوار عبدالصمد صدیقی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے محمد عباس،توصیف الرحمان، محمد سبحانی آزاد امیدوار ہیںے وارڈ نمبر 5 میں ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ کے کزن خواجہ ظہیر احمد بٹ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ملک شاہد اور مشتاق احمد آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں ہیںے وارڈ نمبر 6 ایم پی اے خواجہ وسیم بٹ کے چچا جان خواجہ ثناء اللہ بٹ مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں محمد ظہہیر الحسن تتلہ ہیں جنہیں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور جماعت اسلامی کی حمایت حاصل ہے ے وارڈ نمبر 7 میں مسلم لیگ ن کے محمد احمد خاں ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے سلطان محمود، بابر حسین، حاجی ساجد حسین، شہزاد خاں، غلام حسین آزاد امیدوار ہیںے وارڈ نمبر 8 مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا اس وارڈ میں محمد اشرف مرزا کا ملک محمد یاسین سے مقابلہ ہو گا ۔وارڈ نمبر 9 میں مسلم لیگ نے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ افتخار احمد پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں ان کامقابلہ آزاد امیدواران لیاقت علی چوہان، محمد اشرف انصارف، محمد عارف ، محمد یونس کے ساتھ ہو گا۔ وارڈ نمبر 10میں مسلم لیگ ن کے محمد عمر انور مرزا جو سابق وائس چیئرمین بلدیہ نارووال محمد انور مرزا مرحوم کے صاحبزادے ہیں ان کا مقابلہ آزاد امیدواران شبیر احمد بھٹی،محمد ندیم ، محمد عاشق سے ہو گا ے وارڈ نمبر 11 میں مسلم لیگ ن کے سابق ناظم یونین کونسل نمبر 3 کے حامد محمود مغل امیدوار ہیں ان کا مقابلہ آزاد امیدواروں پرویز اختر شاد، جاوید اقبال، محمد ریاض، نوید احمد بٹ کے ساتھ ہو گاے وارڈ نمبر 12 میں مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر صلاح الدین، پی ٹی آئی کے سید ذوالفقار علی شاہ اور آزاد امیدوار چوہدری شوکت گجر کے ساتھ ہو گا ۔ وارڈ نمبر 13 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر سید اظہر الحسن گیلانی اور پی ٹی آئی کے محمد طیب میر ایڈووکیٹ کے ساتھ ہو گاے وارڈ نمبر 14 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد ایوب بٹ کا مقابلہ آزاد امیدوارروحیل مجیدبٹ، عامر مجید بٹ کے ساتھ ہو گا ۔وارڈ نمبر 15 میں مسلم لیگ ن کے میاں محمد ریاض کا مقابلہ آزاد امیدوار چوہدری کرامت علی تتلہ ایڈووکیٹ کے ساتھ ہو گاے وارڈ نمبر 16 میں مسلم لیگ ن کے سعید خاں اور پی ٹی آئی کے برات خاں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ جبکہ اسی وارڈ میں 7 آزاد امیدوار ہیں۔ وارڈ نمبر 17 میں مسلم لیگ ن کے شیخ ثائر علی امیدوار ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری آصف جاوید خاں ،کامران حیدر، حسیب احسن پاشا آزاد امیدوار ہیں۔ وارڈ نمبر 18مسلم لیگ ن کے امیدوار حامد رضا عابد ایڈووکیٹ جو سابق وائس چیئرمین بلدیہ ہیں ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے بانی رہنما رانا لال بادشاہ ایڈووکیٹ اور چوہدری مدثر احمد آزاد امیدوار ہیں ے وارڈ نمبر 19 میں مسلم لیگ ن کے حاجی محمد اعظم خاں اور پی ٹی آئی کے امیدوار رانا جاوید افضل کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔وارڈ نمبر 20 مسلم لیگ ن کے سٹی جنرل سیکرٹری اور مزمل حفیظ بابر سابق نائب ناظم کا مقابلہ حافظ طلعت محمود جماعتی کے ساتھ ہو گا۔ وارڈ نمبر 21 مسلم لیگ ن کے ظفر محمود اپل کا مقابلہ آزاد امیدوار محمد شاہد ضیاء اور منیر احمد بھٹی کے ساتھ ہو گا ۔وارڈ نمبر 22 میں پاکستان عوامی تحریک کے میاں محمد اقبال آزاد امیدوار اختر حسین بھٹی، حاجی نذر عباس اور عبدالحمید کے مابین مقابلہ ہو گا ۔ وارڈ نمبر 23 میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ضلعی امیر حافظ عبدالمجید بٹ اور حافظ عبدالرحمٰن ٹرسٹ کے مرکزی صدر عابد محمود بٹ کے علاوہ آزاد امیدوار خواجہ عبدالوحید بٹ، خوااجہ محمد یوسف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وارڈ نمبر 24 میں مسلم لیگ ن کے نور محمد کمال امیدوار ہیں ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے رانا عرفان احمد ہیں جبکہ اقبال احمد اور اقبال ساگر آزاد امیدوار ہیں۔ وارڈ نمبر 25 میں مسلم لیگ ن کے محمد عباس بٹ، مجلس وحدت المسلمین عرفان حیدر، سید ندیم حیدر شاہ ، نعیم اسد آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ میں حصہ لے رہے ہیں ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -