سمبڑیال:یونین کونسل روڑس نمبر111 کا تجزیہ

سمبڑیال:یونین کونسل روڑس نمبر111 کا تجزیہ

5 دسمبر 2015ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میںیونین کونسل روڑس نمبر111 سمبڑیال میں مسلم لیگ (ن) کے سید محمد احسان علی امیدوار برائے چیئرمین ، تحریک انصاف کے محمد نسیم احمد گھمن امیدوارچیئرمین، آزاد امیدوار محمد اقبال گھمن، بلال احمد بٹ میدان میں ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید محمد احسان علی اپنی جیت کے لئے روٹھے ہوئے دوستوں کو منانے میں رات دن ایک کئے ہوئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین نسیم احمد گھمن بھی اپنی انتھک کوششوں اور محنت کے پیش نظر کافی کامیابی کی طرف ہمکنار ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمداقبال گھمن بھی ان دونوں امیدواروں میں اپنا لوہا منوانے کے لئے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ لگتا ہے کہ ہار جت کا فیصلہ منڈیر خورد پولنگ سٹیشن نے کرنا ہے، جہاں سے ٹوٹل ووٹ 2750 کے قریب ہیں۔***

مزید : ایڈیشن 2