حکومت نے سال میں 3بار بجٹ لانا وطیرہ بنا لیا ہے ،خورشید شاہ

حکومت نے سال میں 3بار بجٹ لانا وطیرہ بنا لیا ہے ،خورشید شاہ

پشاور (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سال میں 3بار بجٹ لانا وطیرہ بنالیا ہے، بجٹ سال میں صرف ایک بار ہوتا ہے نہ کہ بار بار، عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈلاجا رہا ہے، اپوزیشن اس کی مخالف ہے، سندھ میں دہشت گردی میں کمی آئی ہے، حالات کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سال میں متعدد بار بجٹ لاتی ہے جبکہ بجٹ سال میں صرف ایک بار آتا ہے اور اسی کے تحت پورا سال نظام چلایاجاتا ہے لیکن حکومت عوام پر آئے روز ٹیکسوں کا بوجھ ڈالتی رہتی ہے، حکومت کی اس روش سے غریب طبقہ مزید خستہ حالالی کا شکار ہوتا چلا جا رہا ہے، اپوزیشن اس کی بھرپور مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں دہشت گردی میں واضح کمی آئی ہے اور صوبے کاامن بحال ہو رہا ہے، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید : علاقائی