پنجاب کے بالائی علاقوں میں دھند برقرار ،موسم مزید سرد ہونے کا امکان

پنجاب کے بالائی علاقوں میں دھند برقرار ،موسم مزید سرد ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گاجبکہ فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان اور سکھر ڈویژن میں صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ ملک میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: سکردو منفی 09، قلات منفی 06، استور منفی 04، پاراچنار، گوپس، ہنزہ، گلگت منفی 03 ، کوئٹہ، دیر، کالام منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -