خفیہ امپائر کے اشارے پر سیاست کرنے والا کبھی لیڈر نہیں بنتا ، سعید غنی

خفیہ امپائر کے اشارے پر سیاست کرنے والا کبھی لیڈر نہیں بنتا ، سعید غنی

اسلام آباد(خصو صی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ کسی خفیہ امپائر کے اشارے پر سیاست کرنے والا کبھی لیڈر نہیں بنتا ، بلاول بھٹو زرداری اپنے ساتھ قائدعوام بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر اس لئے رکھتے ہیں کیونکہ عوام دشمن عناصر آج بھی بھٹو سے خائف ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاست کا محور قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہیں جنہوں نے قوم اور ملک کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور دنیا قائدعوام بھٹو اور محترمہ بینظیربھٹو شہید کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی کا کوئی شاندار سیا سیِ پس منظر نہیں ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی وژن۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عوام دشمن عناصر کل بھی بھٹو سے خائف تھے اور آج بھی بھٹو سے خائف ہیں ان عناصر کے لئے بھٹو آج بھی سیاسی چیلنج ہے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عمران خان بے شک اپنے ساتھ سابق جنرل اے اے کے نیازی کی تصویر رکھیں یا کسی خفیہ امپائر کی ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

مزید : علاقائی