عمران خان اپنی لولی لنگڑ ی سیاست کیلئے بیساکھی ڈھونڈ رہے ہیں ،طلا ل چوہدری

عمران خان اپنی لولی لنگڑ ی سیاست کیلئے بیساکھی ڈھونڈ رہے ہیں ،طلا ل چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آبا د ( آئی این پی ) مسلم لیگ ( ن) کے رہنما طلا ل چوہدری نے کہاہے کہ خفیہ ملا قا تیں لندن پلان میں ہو تی رہی ہیں ، مسلم لیگ ( ن ) کے مخالفین کو سیاسی دکا ندا ری کے لیے کچھ ہاتھ نہیں آرہا ، عمران خان اپنی لولی لنگڑ ی سیاست کیلئے بیساکھی ڈھونڈ رہے ہیں ۔ جمعرا ت کو عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان اپنی لو لی لنگڑی سیاست کیلئے بیساکھی ڈھونڈ رہے ہیں ۔ خفیہ ملا قاتیں لندن پلان میں ہوتی رہی ہیں ، مسلم لیگ ( ن ) کے مخالفین کو سیا سی دکانداری کیلئے کچھ ہاتھ نہیں آرہا ۔ امپائر کی انگلی کے جھوٹے دلا سے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نواز شریف پر الزامات بے بنیا د ہیں اور مضحکہ خیز ہیں ۔ ملک کے وزیر اعظم کے بارے میں اس طرح کے بیا نا ت دینا اچھا لیڈر ہونے کی نشانی نہیں ہے اور نہ ہی ملکی مفا د میں ہے ۔

مزید :

علاقائی -