پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے ،ممنون حسین

پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے ،ممنون حسین

اسلام آباد(آئی این پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پنا ہ قربا نیاں دی ہیں اور اس عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان بین الاقوامی برادری سے بھرپور تعاون کر رہا ہے، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں ہونے والے کاروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ وہ جمعرات کو پاکستان کے لیے امریکہ کے نامزد سفیر ڈیوڈ ایم ہیل سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ امریکہ کے نامزد سفیر ڈیوڈ ایم ہیل نے صدر ممنون حسین کو اپنی اسناد ایوانِ صدر میں پیش کیں۔نامزد سفیر نے صدر مملکت سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیرِ بحث آئے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پنا ہ قربا نیاں دی ہیں اور اس عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان بین الاقوامی برادری سے بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں ہونے والے کاروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ اسناد پیش کرنے کی تمام تقریب قومی زبان اْردو میں ہوئی۔

مزید : علاقائی