ہمیں ثقافت کو اجاگر کرنے والی فلمیں بنانا ہوں گی،بینا چوہدری

ہمیں ثقافت کو اجاگر کرنے والی فلمیں بنانا ہوں گی،بینا چوہدری
ہمیں ثقافت کو اجاگر کرنے والی فلمیں بنانا ہوں گی،بینا چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل بینا چاہدری نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی، اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا، اگر ہم اپنی ثقافت کو لیکر چلیں گے تو لوگ ضرور فلمیں دیکھنے سینماؤں کا رخ کریں گے ایک سوال کے جواب میں بینا چوہدری نے کہا کہ میں اس وقت کراچی میں بنائی جانے والی مختلف ڈرامہ سیریلز میں کام کررہی ہوں کام کی اتنی زیادہ مصروفیت ہے کہ میں اپنے بھائی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کرسکی میں جب بھی فارغ ہوتی ہوں تو اپنے بہن بھائیوں سے ملنے کے لئے اپنے آبائی شہرملتان چلی جاتی ہوں۔

مزید :

کلچر -