اکشے اور سلمان ’ بگ باس 9‘کے مشترکہ میزبان ہوں گے

اکشے اور سلمان ’ بگ باس 9‘کے مشترکہ میزبان ہوں گے

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکار اکشے کمار ٹی وی شو بگ باس 9کی سلمان خان نے ساتھ مشترکہ میزبانی کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار اس شو کی جنوری میں ہونے والی قسطوں کے دوران اپنی نئی آنے والی فلم کی ’’ائیر لفٹ‘‘ کی تشہیر بھی کریں گے۔انکی نئی فلم آئندہ سال 22جنوری کو ریلیز ہو گی۔واضح رہے کہ سلمان خان نے گزشتہ سال بگ بوس کی میزبانی کے فرائض فلمساز اختر کو سونپے تھے تاہم وہ نئے سیزن میں دوبارہ واپس آگئے تھے۔

مزید : کلچر