پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام رائے محمد خان ناصر کے ساتھ شام

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام رائے محمد خان ناصر ...
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام رائے محمد خان ناصر کے ساتھ شام

  

لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے تحت ممتاز پنجابی شاعر رائے محمد خان ناصر کے اعزاز میں ایک شام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں رائے محمد خان ناصر کے حوالے سے پِلاک کے طرف سے ایک ویڈیو ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ اِس تقریب میں ڈائریکٹر پِلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے رائے محمد خان ناصر کو پھول پیش کئے اور اپنی گفتگو میں رائے محمد خان ناصر کو خوبصورت شاعری پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ رائے محمد خان ناصر کی شاعری پنجاب کے وسیب سے رچی بسی شاعری ہے۔ اِس تقریب میں جن دانشوروں اور شاعروں نے اظہار خیال کیا اُن میں مشتاق صوفی، ڈاکٹرسعید بھٹا، پروین ملک، افضل ساحر، غلام حسین ساجد، بابا نجمی، اکرم شیخ، ڈاکٹر ضیاء الحسن، محمد انور زاہد اور زاہد ہما نے شرکت کی۔ سجاد بری اور مبینہ اکبر نے رائے محمد خان ناصر کی شاعری ترنم کے ساتھ پیش کی اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

س تقریب میں نقابت کے فرائض ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خاقان حیدر غازی نے ادا کئے۔

مزید : کلچر