فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی عکسبندی کا دوسرا مرحلہ لندن میں شروع

فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی عکسبندی کا دوسرا مرحلہ لندن میں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر اپنی نئی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی عکسبندی کے دوسرے شیڈول کے لئے لندن پہنچ گئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے پہلے شیڈول کی کامیاب عکسبندی کے بعد دوسرے شیڈول کی عکسبندی کے لئے لندن پہنچے ہیں جس میں ان کے ساتھ فلم کی کاسٹ بھی شامل ہے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشوریہ رائے آئندہ فروری میں عکسبندی میں شامل ہوں گی۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم میں رنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریہ رائے مرکزی کردار ادا کریں گے ۔

مزید :

کلچر -