ڈرامہ سیریل ’’پریت نہ کریو کوئی‘ ‘عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

ڈرامہ سیریل ’’پریت نہ کریو کوئی‘ ‘عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور(فلم رپورٹر)احسن خان اور حرا سلمان کی نئی ڈرامہ سیریل ’’پریت نہ کریو کوئی‘ ‘عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔اس ڈرامہ سیریل کی کہانی محبت‘ عزت اور دھوکے جیسے جذبات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ کہانی شگفتہ ‘الیاس اور شمش کی ہے جن کے کئے گئے غلط فیصلوں سے ناصرف ان کی اپنی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ ان کے خاندانوں کی عزتوں پر بھی داغ لگ جاتے ہیں۔ شگفتہ کا رشتہ بچپن ہی سے اس کے کزن الیاس کے ساتھ طے کر دیا گیا ہے ۔ الیاس جو کپڑے کا کاروبار کرتا ہے انتہائی سیدھے مزاج کا لڑکا ہے جو لڑائی جھگڑوں سے دور بھاگتا ہے۔

لیکن شگفتہ اس کی سادگی کو اس کی کمزوری سمجھتی ہے اور کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنے کے خواب دیکھتی ہے جو نڈر اور بہادر ہو۔ انہی دنوں شگفتہ کا داخلہ یونیورسٹی میں ہوتا ہے اور پہلے ہی دن اس کی شمش نامی لڑکے سے بد کلامی ہوتی ہے لیکن شمس کا نڈر اور بے باک پن شگفتہ کو بہت پسند آتا ہے اور یہی سے کہانی نیا موڑ لیتی ہے اور شگفتہ ‘ الیاس اور شمش کے کئے گئے فیصلوں سے ان کی زندگیاں یکسر بدل جاتی ہیں۔وہ کون سے فیصلے ہیں جن سے نا صرف ان کی زندگی خراب ہو جاتی ہے بلکہ خاندانوں کی عزتیں بھی داؤ پر لگ جاتی ہیں؟جاننے کے لئے دیکھئے ڈرامہ سیریل’’ ’پریت نہ کریو کوئی‘‘آمنہ مفتی کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل کو احتشام الدین نے ڈائریکٹ کیا ہے۔مومنہ دریدکی اس پیشکش کے نمایاں اداکاروں میں احسن خان‘ حرا سلمان‘ ریحان شیخ‘ حسن نعمان‘ فرحانہ مقصود‘ سمن انصاری‘ عرفان کھوسٹ اور نور خان شامل ہیں۔26 اقساط پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کا دورانیہ 45منٹ ہے۔اس کے میڈیا کو آرڈینیٹر منہاس صغیر ہیں۔

مزید : کلچر