سجل علی اور فیروز خان کی نئی ڈرامہ سیریل ’’گل رعنا‘ ‘ آن ائیر

سجل علی اور فیروز خان کی نئی ڈرامہ سیریل ’’گل رعنا‘ ‘ آن ائیر

لاہور(فلم رپورٹر)سجل علی اور فیروز خان کی نئی ڈرامہ سیریل ’’گل رعنا‘ ‘ آن ائیر ہوگئی ہے ۔یہ ڈرامہ سیریل ایک متوسط گھرانے کی ‘قناعت پسند لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے والدین کے انتقال کے بعد اپنے تایا کے گھر میں رہتی ہے۔ گل رعنا اپنی دوسرے کزنز سے بالکل مختلف مزاج کی ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی روایات‘ رہن سہن اور خاندانی اقدار کا بھی بہت خیال رکھتی ہے۔ گل رعنا کے برعکس اس کا کزن عدیل ایک خود پسند اور گھمنڈی شخصیت کا مالک ہے ‘جو لڑکیوں کو خود سے کم تر تصوّ ر کرتا ہے ۔ اس کی نظر میں لڑکیاں صرف وقت گزاری اور تفریح کا سامان ہوتی ہیں۔

یل کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے جو صرف گھر سنبھالے اور اس کے معاملات میں دخل اندازی نہ کرے ‘اسے گل رعنا کی سادگی اور قناعت پسندی بھاجاتی ہے ۔ عدیل اسے اپنی جانب متوجہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے ‘مگر گل رعنا اسے نظر انداز کرتی ہے۔ گل رعنا کے روئیے سے عدیل کی گھمنڈی شخصیت کو شدید جھٹکا لگتا ہے ۔وہ ایک شیطانی سازش کے تحت گل رعنا کو اپنے جال میں پھنساتا ہے ‘ گل رعنا کے سامنے صرف ایک ہی راستہ بچتا ہے۔ کیا گل رعنا عدیل کے بچھائے ہوئے جال سے محفوظ رہ پائے گی؟جاننے کے لئے دیکھئے ’’گل رعنا‘‘ سمرا بخاری کے تحریر کردہ میگا پراجیکٹ کو فاروق رند نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔مو منہ دُ رید ‘ سکس سگما پلس پروڈکشن کی اس کامیاب پیشکش کے نمایاں اداکاروں میں سجل علی‘ فیروز خان‘ محمود اختر‘ روبینہ اشرف‘ سندس طارق اور دیگرشامل ہیں۔22اقساط پر مبنی 45منٹ دورانیہ کی ڈرامہ سیریل ’’گل رعنا‘‘کے میڈیا کوآرڈینیٹر منہاس صغیر ہیں۔

مزید : کلچر