احسن خان اور عائشہ خان کی ڈرامہ سیریل’’تمہارے سوا‘‘ آن ائیر

احسن خان اور عائشہ خان کی ڈرامہ سیریل’’تمہارے سوا‘‘ آن ائیر
احسن خان اور عائشہ خان کی ڈرامہ سیریل’’تمہارے سوا‘‘ آن ائیر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)احسن خان اور عائشہ خان کی نئی ڈرامہ سیریل’’تمہارے سوا‘‘کامیابی کے ساتھ آن ائیر ہے۔یہ کہانی دو دوستوں آزر اور ارسل کی لازوال دوستی کی ہے جنہوں نے بچپن سے جوانی میں ایک ساتھ قدم رکھا۔ دونوں ایک ہی اسکول اور کالج کے پڑھے ہوئے ہیں اور دونوں ایک ہی نجی ائیر لائن میں نوکری کرتے ہیں۔ آزر کیپٹن جبکہ ارسل فرسٹ آفیسر ہے۔ حسن اتفاق سے دونوں کی بیویاں بھی کالج کے زمانے کی دوست ہیں یوں دونوں جوڑے ایک دوسرے کوبچپن سے جانتے ہیں اور چاروں میں بہترین دوستی ہے جو شادی کے بعد بھی برقرار رہتی ہے۔ کیپٹن ارسل اور اسکی بیوی ثمرہ سادہ مزاج لوگ ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ زندگی کے ہر معاملے اور مسئلے میں ارسل اور رانیہ سے مشورہ کرتے ہیں۔ یہ دونوں جوڑے خوشحال زندگی گزار رہے ہیں کہ اچانک ایک دن ارسل کو پتہ چلتا ہے کہ ثمرہ کو کینسر ہے اور اس کے علاج کے لئے بیرون ملک جانا پڑے گا۔ ارسل کی میڈیکل پالیسی ثمرہ کے لئے علاج معالجے کے لئے درکار اخراجات کو برداشت کرتی ہے۔ اس موقع پر آزر اپنی دوستی کا بھرپور ثبوت دیتا ہے لیکن اسکی تمام جمع پونجی بھی علاج کے اخراجات کے لئے کافی نہی ہوتی۔ کافی سوچ و بیچار کے بعد آزر ثمرہ کی جان بچانے کے لئے ایک منصو بہ سب کے سامنے رکھتا ہے۔ کیا ہے وہ منصو بہ جوان سب کی زندگیوں میں مشکلات‘ اذیتوں اور نفرتوں کا سبب بن جاتا ہے؟کیا آزر اور رانیہ دوستی کی آزمائشوں پر پورا اترسکیں گے؟جاننے کے لئے دیکھئے ڈرامہ سریل’’ تمہارے سوا‘‘۔وصی شاہ کی تحریر کردہ ڈرامہ سیریل’’تمہارے سوا‘‘کوسکینہ سموں نے ڈائریکٹ کیا ہے مومل انٹرٹینمنٹ کی پیشکش کے نمایاں ادکاروں میں احسن خان‘ عائشہ خان‘ نور حسن‘ منشاء پاشا‘ سلینہ سپرا‘ لنبٰی اسلم اور دیگرشامل ہیں26اقساط پر مبنی اس میگا پراجیکٹ کا دورانیہ 45منٹ ہے اس ڈرامے کے میڈیا کوآرڈینیٹر منہاس صغیر ہے۔

مزید : کلچر