فلم ’’دی فورس اویکنز‘‘ میں میراکردار مزید پیچیدہ ہے، ہیری سن فورڈ

فلم ’’دی فورس اویکنز‘‘ میں میراکردار مزید پیچیدہ ہے، ہیری سن فورڈ

لاس اینجلس (اے پی پی) ہالی وڈ اداکار ہیری سن فورڈ نے کہاہے کہ سٹار وارز سیریز کی نئی فلم میں انکا کردار مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیری سن فورڈ سٹار وارز سیریز کی نئی فلم ’’دی فورس اویکنز‘‘ میں بطور کپتان ہین سولو کے کردار کو دہرائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہے وہ 30سال قبل ہین سولو کا کردار پہلی دفعہ نبھانے کے بعد اس کے بارے میں تھوڑا سا مزید جاننے کی خواہش رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک ذہین شخص تھا اور اس فلم میں کچھ جذباتی سین بھی شامل ہے جس کی وجہ سے یہ کردار مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دلچسپ اور بڑی فلم ہے اور اس میں کام کرنے پر بڑی خوشی محسوس ہوتی ہے۔واضح رہے کہ فلم کی ہدایات جے جے ابراہام دے رہے ہیں۔

مزید : کلچر