اداکار منوج کمار کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا

اداکار منوج کمار کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ لیجنڈ اداکار منوج کمار کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منوج کمار کو 15دن پہلے کمر میں تکلیف کے باعث کوکیلابین ہسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق منوج کمار کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے اور وہ رو بصحت ہیں اس لئے انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ منوج کمار متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔انہیں انکی فنی خدمات کے اعتراف میں 1992ء میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

مزید : کلچر