اداکارہ سنڈرا بلوک نے 3سالہ بچی گود لے لی

اداکارہ سنڈرا بلوک نے 3سالہ بچی گود لے لی

لاس اینجلس(اے پی پی)ہالی وڈ کی آسکر ایوراڈ یافتہ اداکارہ سنڈرا بلوک نے 3سالہ بچی گود لے لی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے کہا ہے کہ انہوں نے بچی لیلی کوریاست لوزیانہ کے بچوں کے نگہداشت کے مرکزمیں دیکھا اور جب انھوں نے لیلی کو دیکھا تو ذہن میں فوراًً اسے گود لینے کا خیال آیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو گود لینے کا فیصلہ مناسب اور صیح وقت پر ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے 5سال قبل اسی نگہداشت کے مرکز سے بچے کو گود لیا تھا۔

مزید : کلچر