رشتوں کا پامال کرنے کی کہانی ڈرامہ سیریل’’تیرے میرے بیچ‘‘آن ائیر

رشتوں کا پامال کرنے کی کہانی ڈرامہ سیریل’’تیرے میرے بیچ‘‘آن ائیر
رشتوں کا پامال کرنے کی کہانی ڈرامہ سیریل’’تیرے میرے بیچ‘‘آن ائیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نجی چینل سے پیش کی جانے والی نئی ڈرامہ سیریل ’’تیرے میرے بیچ‘‘ کی کہانی حریم اور فہد کے گرد گھومتی ہے۔ مختلف بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والے ان دونوں کرداروں کو دولت کی لالچ ایک دوسرے کے قریب کرتی ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کا ڈرامہ کرتے ہیں۔ حریم کی پرورش اس کی پھوپھو زاہدہ کے گھر ہوتی ہے جس کی شادی ایک زمیندار گھرانے میں ہوئی ہے ‘جہاں پیسے کی ریل پیل توہے لیکن زندگی گزارنے کا شعور نہیں۔ زاہدہ اور اس کا شوہر شبیر حریم سے بے انتہاء پیار کرتے ہیں ‘اس لاڈ اورپیار کی وجہ سے وہ خود سر اور مغرور ہو جاتی ہے ۔ دولت کی ہوس میں وہ اپنے خونی رشتوں کے تقدس کو بھی بھول جاتی ہے۔ شبیر صاحب اپنی جائدار حریم کے نام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے سے قبل ہی ایک حادثے میں ان کا انتقال ہوجاتا ہے ۔ ان کا چھوٹا بھائی قدیر ان کے جائداد پر قابض ہوکر حریم کو گھر سے نکال دیتا ہے۔حریم کو اپنی سگی ماں کے گھر جاناپڑتا ہے جہاں وہ خود کو مس فٹ سمجھتی ہے اور اپنی برتری برقرار رکھنے کے لئے وہ کسی امیر لڑکے سے شادی کرنے کی ٹھان لیتی ہے۔ ایسے میں حریم کا ٹکراؤ فہد سے ہوتا ہے جو حقیقت میں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے لیکن دولت کی تلاش میں خود کو دولت مند ظاہر کرتا ہے ۔ وہ حریم کو دولت کا جھانسہ دے کر اپنے جال میں پھانس لیتا ہے۔دولت پرستی ان کے رشتے کو کہاں لے جائے گی؟جاننے کے لئے دیکھئے ڈرامہ سیریل ’’تیرے میرے بیچ‘ ‘رائٹرعطیہ داؤدکی ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹرمحسن طلعت ہیں مومل شنید اورکاشف نثارکی پیشکش کے نمایاں اداکاروں میںآغا علی ‘ جاوید شیخ‘ صبا فیصل‘ نور حسن‘ صنم چوہدری‘ شاہین خان‘سیمی پاشا اور دیگرشامل ہیں21اقساط پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’تیرے میرے بیچ‘‘کا دورانیہ 45منٹ ہے۔

مزید :

کلچر -