کراچی میں دوبچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ،وزیراعلیٰ سندھ برہم

کراچی میں دوبچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ،وزیراعلیٰ سندھ برہم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موذی مرض پر قابو نہ پایا جا سکا ،ذرا سی غفلت معصوم بچوں کی عمر بھر کی معذوری کا سبب بن گئی ۔کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں دو بچوں میں پولیس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،بچوں میں وائرس کی تصدیق ہونے پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہیلتھ سیکرٹری اور ڈی سی ویسٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ ان بچوں کو معذور کرنے کا ذمہ دار کون ہے؟انہوں نے استفسار کیا کہ کیا یہ بچے کسی اور صوبے سے آئے ہیں یا مہم سے رہ گئے ہیں ؟۔

مزید : صفحہ اول