عمران خان کی موجودگی پر ریحام خان نے مقامی ہوٹل میں بکنگ منسوخ کر دی

عمران خان کی موجودگی پر ریحام خان نے مقامی ہوٹل میں بکنگ منسوخ کر دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کی موجودگی پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں جانے کا ارادہ ترک کردیا ۔تفصیل کے مطابق لاہور میں موجود ریحام خان اور عمران خان نے ایک ہی ہوٹل میں کمرے بک کرائے تھے ۔جب ریحام خان کو پتہ چلا کہ عمران خان بھی ہوٹل میں موجود ہیں تو اس خوف سے کہ کہیں ان سے ٹاکرانہ ہوجائے ،ریحام خان نے ہوٹل تبدیل کرلیا ۔

مزید : صفحہ اول