این اے 154لادھراں،(ن) لیگ کے امیدوار صدیق بلوچ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نا اہل قرار

این اے 154لادھراں،(ن) لیگ کے امیدوار صدیق بلوچ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نا اہل قرار

ملتان (آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے حلقہ این اے 154 لودھراں کے مسلم لیگ (ن) کے امید وار صدیق بلوچ کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نا اہل قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 154 لودھراں کے امید وار صدیق بلوچ کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نا اہل قرار دے دیا ہے۔ صدیق بلوچ کے خلاف حلقہ این اے 154لودھراں کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والی آزاد امید وار عفت طاہرہ سومرو نے اثاثے چھپانے پر درخواست دائر کی تھی جس پر لاہورہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے سماعت کی۔لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جسٹس عاطف محمود اور جسٹس علی اکبرنے مختصر فیصلہ سنایا۔ اس سے قبل لیگی امیدوار صدیق بلوچ کے خلاف جعلی ڈگری کا معاملہ بھی دیکھنے میں آیا، جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق صدیق بلوچ نے کاغذات نامزدگی میں انکم ٹیکس گوشواروں کی غلط تفصیل فراہم کیں۔

مزید : صفحہ اول