آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہیگا ،ڈی جی رینجرز سندھ

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہیگا ،ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی (آئی این پی، ما نیٹرنگ ڈ یسک) ڈی جی رینجرز سند ھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا، امن کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔جمعرات کو ڈی جی رینجرزسند ھ میجر جنرل بلال اکبر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی مشاق مہر نے چہلم اما م حسینؓ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ڈی جی رینجرز نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے، عوام بلاخوف و خطر گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز بھرپور طریقے سے آپریشن کر رہی ہے جس کے جواب میں ہم پر بھی حملے ہوتے ہیں تاہم ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور امن دشمن قوتوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملٹری پولیس پر حملہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور فوجی اہلکاروں پر حملے کی تحقیقات بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والوں کو جلد پکڑیں گے

مزید : صفحہ اول