غداری کا ملزم اب ہمیں بتائے گا کس طرح حکومت کرنی ہے، مریم نواز

غداری کا ملزم اب ہمیں بتائے گا کس طرح حکومت کرنی ہے، مریم نواز

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے حکومت پر تنقید کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی میدان میں آگئی ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں مشرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے کی اجازت کس نے دی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اب غداری کیس کا ملزم ہمیں بتائے گا کہ حکومت کس طرح کرنی ہے۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز پر مشرف نے انٹرویو کے دوران حکومت پر سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ گورننس نام کی کوئی چیز اس حکومت میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ سماجی ویب سائٹ پر احتجاج میرا حق ہے۔ایک گمنام ٹویٹ ا?ئی کہ پھر بتایا جائے کہ غداری کے ملزم پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی جس کے جواب میں مریم نواز نے ٹویٹ کی کہ حکومت فوری پابندی لگانی چاہئے۔

مزید : صفحہ اول