خیبرپختونخوا میں 10کروڑ درخت کہاں لگے؟پرویز رشید نے عمران خان سے ثبوت مانگ لئے

خیبرپختونخوا میں 10کروڑ درخت کہاں لگے؟پرویز رشید نے عمران خان سے ثبوت مانگ ...

اسلام آباد(اے این این) وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرپرویزرشیدنے خیبرپختونخواہ میں دس کروڑ درخت لگانے کے بیان کوعمران خان کے جھوٹے دعوؤں میں ایک اور اضافہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ درخت لگانے کی آڑ میں خیبرپختونخواہ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، چیئرمین تحریک انصاف اراکین پارلیمنٹ ، سول سوسائٹی اور میڈیا کو ان جنگلات کا دورہ کروائیں جہاں شجر کاری کی گئی ہے۔ اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں دس کروڑ درخت لگانے سے متعلق عمران خان کا دعویٰ ان کے جھوٹے دعوؤں میں ایک اور اضافہ ہے، عمران خان اراکین پارلیمنٹ ، سول سوسائٹی اور میڈیا کو ان جنگلات کا دورہ کروائیں جہاں شجر کاری کی گئی ہے۔ عمران خان کی شجر کاری کی تصدیق کیلئے ایک شخص بھی موجود نہیں یہ شجر کاری کتنے خفیہ طریقے سے ہوئی کہ صوبے کے لوگ بھی اسے تلاش کرنے کیلئے سرگرداں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان بتائیں دس کروڑ درخت کہاں سے خریدیں گئے اور کہاں لگائے گئے اور یہ جناتی عمل کب مکمل ہوا؟۔ انہوں نے کہاکہ درخت لگانے کی آڑ میں خیبرپختونخواہ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اتنے درختوں کی خریداری ، ترسیل اور مزدوروں کی کوئی تفصیل یا تصدیق نہیں ہے۔ عمران خان بتائیں یہ جناتی عمل کب وقوع پذیر ہوا جس زمین پر یہ درخت لگائے گئے وہ زمین کہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد صحافتی ذرائع عمران خان کے جھوٹے دعوے کی تصدیق کرائیں۔عمران خان درختوں کی لاگت اور شجرکاری کی تفصیلات سے آگاہ کریں اور یہ بھی بتایا جائے کہ دس کروڑ درخت خریدیں کہاں سے گئے۔ علاقے کا کوئی بھی شخص شجرکاری کی تصدیق کیلئے دستیاب نہیں ہے۔ تحریک انصاف درخت لگانے کی محض دعوے نہ کرے قوم کو ثبوت بھی دے ۔

مزید : صفحہ اول