عرس پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام ،2دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار

عرس پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام ،2دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار

لا ہور (خبر نگا ر ) پو لیس اور حساس اداروں کی کا رروا ئی پر نو اں کو ٹ سے گرفتا ر ہونیوالے دودہشت گردو ں نے دوران تفتیش چہلم امام حسینؑ اور داتا دربار کے عرس کے موقع پر تباہی پھیلانے کے حوالے سے انکشافات کئے ہیں ،مبینہ دہشتگردوں کی نشاندہی پر ان کے سہولت کار کو بھی بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔دہشتگردوں نے بتایا کہ داتا دربارکے عرس کے موقع پر انہیں سہولت کار نے کچھ سامان رکھنے کا ٹاسک سونپا تھا۔ تفصیلا ت کے مطابق پولیس حساس ادرے نے لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں بس اسٹینٹ کے قریب ایک ہوٹل میں سرچ آپریشن کیا جہاں سے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں دہشت گرد کچھ روز قبل وزیرستان کے علاقے لاہور آئے جہاں ایک نامعلوم شخص نے انہیں کرائے پر رہائش کے لیے جگہ دی جب کہ ان کو چہلم اور داتا دربارکے عرس کے موقع پر کچھ سامان رکھنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کی شناخت رضوان اور اخلاص الدین کے نام سے ہوئی تاہم ان کے پاس کسی قسم کے کوائف موجود نہیں ہیں،پو لیس ر ضوان اور اخلا ق کی نشاند ہی پر ان کی معاونت کر نے والے شخص کو حرا ست میں لے لیا ہے جب کے ا سکا نا م صیغہ راز ر کھا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید : صفحہ اول